دی ہیگ، ہالینڈ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم عاشور

منہاج القرآن ویمن لیگ دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء کو یوم عاشور مذہبی جذبات کے ساتھ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیاجس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام میں واقعہ کربلااور شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے عنوان پر بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا روح پرور خطاب پروجیکٹر کی مدد سے ایک بڑی سکرین پر دکھایا گیا۔ پروگرام میں پاکستان کی سفیر فوزیہ ثناء نے خصوصی شرکت کی اور منہاج القرآن ویمن لیگ کو انتہائی خوبصورت اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر جملہ خواتین نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔

رپورٹ:امانت علی چوہان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top