مانانوالہ : عرفان القرآن ماڈل سکول وکالج میں آئیں دین سیکھیں کورس

نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن ماڈل سکول و کالج مانانوالہ میں خواتین کے لیے تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ کورس کی اختتامی تقریب میں خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان آؤ پاکستان بچائیں بذریعہ پروجیکٹر سنایا گیا۔

اس موقع پر مسز یٰسین قادری صدر ویمن لیگ مانانوالہ نے اس کورس کو سراہتے ہوئے نظامت تربیت کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا، جبکہ شمائلہ طاہر قادری ناظمہ تربیت مانانوالہ نے اپنے اظہار خیال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں عرفان القرآن ماڈل سکول کے پرنسپل محمد یٰسین قادری نے اپنے اظہار خیال میں علامہ محمد حسنین فرید معلم آئیں دین سیکھیں نظامت تربیت کا شکریہ ادا کیا اور تحریک منہاج القرآن سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے 23 دسمبر کو اپنا تن من دھن قربان کر دینے کا عہد کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی تعمیر وترقی، امن وآشتی، استحکام اور شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top