مردان، خیبر پختونخواہ : تشہیری مہم برائے عوامی استقبال

23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن ضلع مردان صوبہ خیبر پختونخواہ میں تشہیری مہم کے دوران ضلع بھر میں وال چاکنگ کروائی گئی اور فلیکس سائن لگائے، جگہ جگہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی آمد پر ان کے استقبال کے پیغامات مختلف دیواروں پر لکھے گئے۔ یہ تشہیری مہم جن عہدیداران کی زیرنگرانی تکمیل پذیر ہوئی، ان میں سرپرست تحریک ضلع مردان حاجی شکیل جان، نائب امیر تحریک خیبرپختونخواہ محمد بخت زمان اور تحریک منہاج القرآن کے باقی عہدیداران جن میں علی اصغر صدر، محمد اسماعیل نائب صدر، محمد رشید، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد علی شاہ، نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ خلیل الرحمن، محمد جنید اللہ، محمد امین اور زرشاد انجم میڈیا کوآرڈینیٹر ضلع مردان شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top