ملتان : ایم ایس ایم کے زیراہتمام تشہیری مہم برائے عوامی استقبال

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد اور ملک میں رائج بدترین نظام انتخاب سے نجات کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان نے تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ جس میں شہر بھر میں وال چاکنگ، ہولڈنگ، فلیکس سائن، رکشہ ڈیزائن برائے عوامی استقبال مہم شامل ہے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 25 نومبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلبہ اور عوام الناس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچانے کے لیےکارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں محمد جنید قادری نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top