آسٹریا :شہادت امام حسین کانفرنس 9 دسمبر 2012 کو ہوگی

ویانا ( محمد نعیم رضا) محرم الحرام ہر مسلمان کو کربلا کی یاد دلا کر دراصل شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظمت کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس عظیم واقعہ سے امت مسلمہ کے لئے اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملنے والے سبق کو سمجھنے کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا Tossgass 4, A-1150 Wien میں مورخہ 09 دسمبر بروز اتوار شام 4 بجے عظیم الشان فلسفہ شہادت امام حسین کانفرنس منعقد ہو گی، جس میں ویانا بھر سے ہر طبقہ فکر کے نمائندگان و دانشوروں سمیت مسلم کمیونٹی کی شرکت ہو گی۔ویانا کے معروف نعت خواں حضرات کے ہدیہ کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر آسٹریا کے ڈائریکٹر علامہ مدثر حسین اعوان (منہاجین) خصوصی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top