یونان: منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنسز
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 18 سے 25 نومبرتک ذیلی مراکز میں محرم الحرام کی مناسبت سے مختلف محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
مورخہ 18 نومبر 2102ء کو ذیلی مرکز ماراتھونا میں شہادت حسین کانفرنس، مورخہ 19 نومبرکوریندی مرکز میں محفل گوشہ درود، مورخہ 22 نومبرکو کاتوسولی میں ذکر حسین کانفرنس، مورخہ 23 نومبرکو ذیلی مرکز برہامی میں جمعۃ المبارک کا پروگرام اور ذیلی مرکز کپسیلی میں عظیم الشان عظمت حسین کانفرنس، مورخہ 25 نومبرکو ذیلی مرکز کوروپی میں دن ایک بجے، عصر تا مغرب ذیلی مرکز ماراتھونا اور مغرب تا عشاء ذیلی مرکز انوفیتا میں عظیم الشان محافل بسلسلہ شہدائے کربلا منعقد ہوئیں۔ تمام محافل میں محبان اہل بیعت کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اپنے ایمان کو جلا بخشی۔ جملہ پروگراموں میں خصوصی خطاب علامہ محمد اقبال فانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو، ناروے)نے کئے۔ اپنے خطابات میں انہوں نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالی اور لوگوں کو کردار حسینی اپنانے کی تلقین کی۔ تمام محافل میں سامعین کے لئے لنگر حسینی کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
رپورٹ: محمد امجد جان
تبصرہ