سیالکوٹ: صاحبزادہ حکیم عبدالحی انتقال کر گئے

دنیا اتوں ٹردے جاندے قدر شناس سجن دے

محبت، امن اور پیار کا عظیم پیکر، شہر اقبال سیالکوٹ کی پہچان، نباض ملت اسلامیہ، ولی ابن ولی، علم تصوف اور معرفت میں کمال رکھنے والی باکمال شخصیت، حکمت و دانائی پر مشتمل گفتگو سے لاکھوں لوگوں کو مستفید کر کے راہِ راست پر لانے والے درویش کامل، پیر کامل، حضرت صاحبزادہ حکیم عبدالحی جو گزشتہ روز علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال فرما گئے تھے ان کا نماز جنازہ مورخہ 27 نومبر بروز منگل بمطابق 12 محرم الحرام صبح 10 بجے گراؤنڈ علامہ اقبال کالج، خادم علی روڈ میں ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں لوگوں کا اجتماع سیالکوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا جس میں گراؤنڈ سمیت سڑکوں پر بھی عوام الناس کے سر ہی سر نظر آتے تھے۔ مختلف افراد کے اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ لاکھوں افراد کا عظیم اجتماع تھا۔ افراد کی انتہائی کثرت کی بناء پر نماز جنازہ دو دفعہ پڑھایاگیا۔

نماز جنازہ دربار عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر نقیب الرحمن نے پڑھائی۔ اس کےعلاوہ دور دراز علاقوں سے مشائخ، علماء کرام، سیاست دان، تاجر برادری کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنےو الے لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث والتفسیر حافظ غلام حیدر خادمی سابق مرکزی سینئر نائب صدر منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان اور صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ راشد محمود باجوہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت کی وفات امت مسلمہ کی آج ایک بہت بڑی ہستی ہم سے جدا ہوگئی جو صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے اور یہ بلا شک و شبہ اہالیان شہر اقبال کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top