23 دسمبر کو کرپٹ نظام انتخاب کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی

موجودہ کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب کے دن گنے جا چکے ہیں۔ کیونکہ اس کی اصلیت سے عوام پاکستان آگاہ ہوچکے ہیں۔ اس کے تابوت میں آخری کیل 23 دسمبر کو ٹھونکی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان کے صدر ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کینسر زدہ ہوچکا ہے۔ اس کینسر زدہ نظام کی سرجری کیلئے ایک اچھے سرجن کی ضرورت تھی اور قوم کو مبارک ہو کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو اس کینسر زدہ نظام کی سرجری کیلئے پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن قوم کی پشت میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top