لودہراں: درس قرآن بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام

زندگی کا مقصد پیغامِ حسین علیہ السلام کو سمجھنے کا نام ہے۔ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی جدوجہد بھی اقامتِ دین کے لئے تھی اور واقعہءِ کربلا بھی اقامت دین کے لئے بپا ہوا، جس طرح مذہب دین کا حصہ ہے اسی طرح سیاست بھی دین کا حصہ ہے اقتدار کی کرسی بھی مسند مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ مسندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اس کے اہل کو بٹھایا جائے۔ جب اہل لوگ مسند مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہوں تو اس مملکت میں کوئی شخص بھوکا نہیں رہتا۔ ان خیالات کا اظہار فاضل منہاج یونیورسٹی علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے تحریک منہاج القرآن، لودہراں کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کا حشر اس کے امام کے ساتھ ہوگا۔ حسینی وہ ہیں جو حضرت امام حسین علیہ السلام کی راہ پر چلیں۔ آج کا معاشرہ یزیدی ہوچکا ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 23 دسمبرکو مینار پاکستان پر اس یزیدی نظام کو ہٹا کر حسینی نظام کا لائحہ عمل دیں گے۔

یہ تقریب تحصیل کونسل کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں وکلاء، تاجر، صحافی، طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد شریف، ملک خالد حسین ڈانور، پیر سید شفیق شاہ بخاری، حاجی ملک غلام نازک آرائیں سابق سٹی ناظم، حاجی ملک غلام نازک گھلو، حاجی ملک محمد رمضان، نواب غلام مصطفی خان، حافظ شیر محمد آرائیں صدر کریانہ مرچنٹ، رانا ناصر علی، قاری اقبال احمد چشتی، چوہدری ریاض حسین، حاجی ظہور احمد بھٹی، خواجہ رفیق احمد صدیقی، امیر عثمان، حاجی رانجھے خان بلوچ، چوہدری عبدالغفار سنبل، راؤ محمد اسحاق خان اور ملک محمد سلطان ارائیں کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ملکی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا ہوئی۔

رپورٹ: مرزامحمد اسلم، میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن، لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top