ایم ایس ایم لاہور : جاگو لاہور مہم چھٹا دن

مورخہ 29 نومبر 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے زیراہتمام جاگو لاہور مہم کے چھٹے روز کوٹھا پنڈ، جوہر ٹاؤن اور مون مارکیٹ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں، کثیر تعداد میں طلبہ ایک ریلی کی صورت میں دعوتی مہم پر گئے اور ہر ہر دوکان پر جا کر لوگوں کو 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کنونشن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے لٹریچر بھی تقسیم کیا۔ ریلی کی قیادت سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم رضی طاہر اور صدر بزم منہاج راجہ اویس منصف نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top