چکوال : راجہ ذاہد کی ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران سے تنظیمی نشست

30 نومبر 2012ء کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے داماد راجہ زاہد نے 23 دسمبر کے عوامی استقبال کے پروگرام کے سلسلے میں چکوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تیاریوں کا جائزہ لیا اور چکوال کی یونین کونسلز کے عہدیدران سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے عہدیداران سے رپورٹ بھی طلب کی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر عباس مغل نے میڈیا کوریج اور تشہیری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

راجہ زاہد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کی تنطیمات پوری آب و تاب سے تیاریاں کررہی ہیں۔ یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا اور ان شاء اللہ 23 دسمبر کے بعد پاکستان کی ایک نئی تاریخ لکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان بلکہ لاہور کی سڑکیں، لنک روڈ، موٹروے اس بات کی گواہی دیں گے کہ عوام کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو پاکستان میں رائج فرسودہ نظام انتخاب میں اصلاحات کا اعلان کریں گے۔

اس موقع پر حاجی عبد الغفور شیخ، ملک احسان محفوظ، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، مجاہد حسین، باقر قریشی، ارسلان ملک، طاہر اعوان ایڈووکیٹ، توقیر ایڈووکیٹ، جہا نگیر حسین، عابد کرہن، چوہدری فاضل اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top