ایم ایس ایم لاہور : جاگو لاہور مہم ساتواں دن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جاگو لاہور مہم کے ساتویں روز ٹاؤن شپ مارکیٹ میں دعوتی سرگرمیاں کی گئیں، بزم منہاج اور منہاج ٹی وی کی معاونت سے عوام الناس کو بیداریءِ شعور کا پیغام اور 23 دسمبر کی دعوت پہنچائی گئی، مارکیٹ میں ایک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت نائب صدر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم رضی طاہر، صدر بزم منہاج راجہ محمد اویس منصف نے کی۔ عوام الناس اور زندہ دلان لاہور نے دعوت کو تہِ دل سے قبول کیا اور نظام کے خلاف جدوجہد میں ساتھ رہنے کا عہد کیا۔

اس ریلی کو منہاج ٹی وی نے خصوصی کوریج دی اور پاکستان میں رائج نظام انتخاب کے بارے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے تاثرات بھی ریکارڈ کیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top