چکوال : پیر سید باقر علی شاہ کی طرف سے شیخ الاسلام کا خیرمقدم

مورخہ 29 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کے ایک وفد نے کوٹ گلہ شریف ضلع چکوال کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید باقر علی شاہ سے ان کے آستانہ پر ملاقات کی، اور انہیں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی خاطر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی۔ پیر سید باقر علی شاہ نے منہاج القرآن کے وفد کا خیر مقدم کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشن اور مینار پاکستان پر منعقدہ عوامی اجتماع کی کامیابی کے لئے دعا فرمائی۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top