حافظ آباد: منہاج القرآن یوتھ لیگ کا یوم تاسیس

یکم دسمبر 2012 حافظ آباد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک تقریب دلپذیر منعقد کی گئی۔ جس میں یوتھ لیگ کے جملہ اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پھر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ حاضرین کو پاکستان میں رائج بدترین نظام کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی گفتگو بذریعہ سی ڈی سنوائی گئی۔ تقریب میں خصوصی شرکت جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ چودھری ظہیر عباس گجر کی تھی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ اراکین نے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے پر متفق ہوتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ وہ موجودہ کرپٹ نظامِ انتخابات کے خلاف پرامن احتجاج کرنےاور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر انگیز گفتگو سننے 23 دسمبر کو مینار پاکستان ضرور جائیں گے۔ تقریب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top