رحیم یار خان : منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت واٹر پمپ کی تنصیب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت رحیم یار خان کے علاقے سنی پل، میانوالی قریشیاں اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں واٹر پمپ انسٹال کیاگیا، جس کا افتتاح ضلعی صدر رحیم یار خان یوسف جمیل، ضلعی نائب صدر ڈاکٹر غلام حسین اور سٹی صدر غلام مصطفیٰ قادری نے کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ واٹر پمپ کی تنصیب پر اہل علاقہ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top