مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک کی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات

مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک اور ارشاد طاہر بھی موجود تھے۔ پرویز ملک نے 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے استقبالیہ اجتماع کے موقع پر پنجاب حکومت کی طرف سے سیکیورٹی اور ملک بھر سے آنے والے افراد کو سہولیات دینے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top