غلام حیدر بٹ کے پیدل کارواں کا جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر زبیر فاروق کاسہالہ موڑ پر استقبال

اسلام آباد سے 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے تحریک منہاج القرآن کے بزرگ رہنما غلام حیدر بٹ کی قیادت میں پیدل کارواں جب سہالہ موڑ پہنچا تو وہاں پر تحریک منہاج القرآن این اے 49 کے صدر سید بشیرحسین شاہ، ناظم منیراعجاز اور دیگرکارکنان کے علاوہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر زبیرفاروق بھی پیدل کارواں کااستقبال کرنے کے لئے موجود تھے۔ اس موقع پر ان کے قافلے کو زبیرفاروق نے خصوصی طور پر خوش آمدید کہا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے لئے بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

سالار کارواں غلام حیدر بٹ نے زبیر فاروق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اور جماعت کے کارکنان کو (سیاست نہیں ریاست بچاؤ ) کے عظیم الشان جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور اہل علاقہ بڑی تعدادمیں موجود تھے۔ ان کو آج سہالہ سے الوداع کیاگیا۔ اس پیدل کاروان میں دیگرکارکنان بھی شامل ہو رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top