کارپی (اٹلی): منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہداء کربلا کانفرنس

کارپی (شعبان ڈار) منہاج القرآن انٹرنیشنل ریجوایملیا مودنہ کے زیر اہتمام مورخہ 24 نومبر 2012ء بروز ہفتہ کو بعدنماز عشاء منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی میں شہداء کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں شہداء کربلا کی شان میں نعت خوانوں نے قصائد پڑھے اور اپنی عقیدتوں کا اظہار کیاجن میں احمد علی، حاجی محمد طارق، حاجی اعجاز احمد، مختار احمد قادری، استاد محمد لطیف شامل ہیں، نقابت کے فرائض ناظم دعوت وتربیت شعبان حبیب الرحمن نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس میں خصوصی خطاب علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے کیا، انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں شہداء کربلا کے مقام ومرتبہ کو بیان کیا اور واقعہ کربلا کے بعد کس طرح قیدیوں پر ظلم وستم ڈھائے گئے کی تاریخی کتب سے تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے شہادت امام حسین کانفرنس کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں یزیدی کرداروں کے خلاف حسینی کردار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے آؤ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دست و بازو بن جاؤ اور وقت کے یزیدی کرداروں کے خلاف برسرپیکار ہو جاؤ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top