ساؤتھ کوریا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ساؤتھ کوریا آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مورخہ 24 نومبر 2012ء بروز ہفتہ تین روزہ تنظیمی ودعوتی دورہ پر ساؤتھ کوریا پہنچ گئے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ساؤتھ کوریا آمد پر انچھن ائیر پورٹ پر منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری (ہانگ کانگ)، صدر منہاج ایشیئن کونسل علی عمران (جاپان)، سیکرٹری جنرل منہاج ایشیئن کونسل امجد نیاز (ہانگ کانگ)، ساؤتھ کوریا کی ایگزیکٹو کے ناظم ملک ناصر حسین اور NEC کے عہدیداران اور صوبائی تنظیمات کے عہدیداران ورفقاء نے والہانہ استقبال کیا۔ اس پر مسرت موقع پر بچوں کے علاوہ دیگر رفقاء نے آپ کو گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

صدر سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے دورہ کے دوران شان مصطفیٰ و اہل بیت کانفرنس میں خصوصی شرکت کے علاوہ منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کی طرف سے خریدے گئے اسلامک سنٹر کے افتتاح اور منہاج القرآن کے دیگر سنٹرز کا دورہ کریں گے اور منہاج القرآن کے رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی کے احباب سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ: ملک ناصر حسین اعوان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top