سیالکوٹ : ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی
مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ ریلی میں تقریباً دو ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کے مہمان خصوصی معروف قانون دان، انوار اختر ایڈووکیٹ (مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک) تھے۔ اس کے علاوہ حاجی سرفراز احمد چوہدری (سابق ناظم یونین کونسل شاہ سیداں)، عمران مانی (سابق نائب ناظم کریم پورہ یونین کونسل)، شیخ محمد یونس، طاہر خان درانی، حافظ احتشام محمود ملک، ملک امجد محمود اعوان سمیت شہر اقبال سے تعلق رکھنے والی دیگر سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شہر کے مختلف علاقوں میں شرکاء ریلی کا بھر پور استقبال کیا۔
ریلی ممتاز پلازہ مجاہد روڈ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزر کر چوک علامہ اقبال میں اختتام پزیر ہوئی، جہاں پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاء ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور فلاحی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ملک بچاؤ عوامی اجتماع میں شامل ہوں۔
ریلی کا مقصد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پاکستان کی سلامی اور استحکام کے لیے دیا گیا نعرہ ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ کے تحت 23 دسمبر مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان عوامی اجتماع کی دعوت دینا تھا اور یہ شعور دلانا تھا کہ تمام محب وطن پاکستانیوں کو پیارے وطن پاکستان کے تحفظ کیلئے ایک ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ملک میں رائج کرپٹ الیکشن کے سسٹم کو بدلنے کے لئے آواز بلند کرنا ہوگی۔
ریلی میں چوہدری بابر (مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان)، میاں کاشف محمود (سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان)، محمد طیب ضیاء (نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان)، محمد بلال مصطفوی (سابق صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان)، راشد باجوہ (صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ)، سلیم رضا چشتی (صدر MYL گجرات) ، محمد عرفان الحق (ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر) نے بھی خصوصی شرکت کی۔
ریلی کو انعقاد کرنے میں حافظ عظیم ملک (صدر MYL سیالکوٹ)، عثمان بٹ، حافظ عمیر بٹ، افشان مغل، کاشف مصفطوی، بلال مصطفوی، امجد محمود ملک، قیصر مصطفوی، اسد بیگ اور دیگر نوجوانوں کی دن رات کی کاوشیں شامل تھیں۔
تبصرہ