کسی بھی تحریک میں طلباء ہی مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ طاہر جاوید

یہ قافلہِ حسینی یزیدی نظام کے خلاف حصولِ منزل تک چلتا رہے گا۔ معین الدین

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رحیم یار خان کے زیراہتمام ہاتھوں کی زنجیر ’’ہم سب اس کرپٹ نظام کے خلاف متحد ہیں‘‘ بنائی گی۔اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر MSM طاہر جاوید نے کہا کہ کسی بھی تحریک میں طلباء ہی مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہ کردار آج ملک بچانے کے لیے ادا کرنا ہو گا۔ اس کرپٹ اور ظالمانہ نظام کے اندر رہتے ہوئے تبدیلی کبھی بھی ممکن نہیں ہو سکتی۔ موجودہ کرپٹ سسٹم جو کہ جمہوری تماشہ ہے اس کے تحت 100 الیکشن کے بعد بھی تبدیلی نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ نظام غریب، مظلوم اور کمزور طبقوں کا نظام نہیں بلکہ 19 کروڑ غلاموں پر مسلط کردہ نظام ہے جس میں دو فیصد طبقہ حکمرانی کرتا ہے۔ اس جاگیردارانہ نظام نے عوام سے عزت وآبرو، وقار، بنیادی حقوق اور آزادی چھین لی۔ اس ظلم کے خلاف اٹھنا ہو گا اور احتساب کے لیے ہاتھ اٹھانا ہو گا۔

طلبہ نے ہاتھوں کی زنجیرمیں 23 دسمبر کے بینرز اور پوسڑز اٹھا رکھے تھے اور ظلم، ناانصافی اور کرپشن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران عاطف اقبال، حکیم ایاز محمود، سعداللہ، زوہیب، حماد مصطفے، محی الدین، عبداللہ، نعمان، مبشر، عمر، شکیل قادری، طیب جاوید، محمد آصف، بلال، مزمل، فہیم، آصف سلطانی، محسن رضا اور مزمل جاوید نے بھی شرکت کی۔

جنرل سیکٹری معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قافلہِ حسینی یزیدی نظام کے خلاف حصولِ منزل تک چلتا رہے گا جس کے لیے ہم اپنا تن، من اور دھن سب قربان کر دیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top