ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23 دسمبر کو سیاست نہیں ریاست بچانے کا مکمل ایجنڈا دیں گے : ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

موجودہ انتخابی نظام سے ملک میں کبھی بھی مثبت تبدیلی ممکن نہیں آئے گی
ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام انتخاب کے ہوتے ہوئے آئندہ پچاس الیکشن بھی ملک میں تبدیلی نہ لا سکیں گے۔ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں عوام کا تاریخی اجتماع ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے کوئی مخالفت نہیں ہے کیونکہ انکا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں قوم کو سیاست نہیں ریاست بچانے کا ایجنڈا اور ایک نیا لائحہ عمل دیں گے۔ ہمارا مقصد ریاست بچانا ہے اس لئے طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ قائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر تجمل حسین، رانا راحیل اور دیگر طلبہ قائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ عرب ریاستوں میں آنے والی تبدیلی کسی فرد یا حکمران کے خلاف تھی مگر ہماری جنگ کرپٹ نظام انتخاب سے ہے کیونکہ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ اس نظام سے ملک میں کبھی بھی مثبت تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادر ی نے کہا کہ ہم صرف چہرے نہیں کلاس بدلنا چاہتے ہیں کیونکہ عوام ہر مرتبہ نئے چہروں کو دیکھ کر امیدیں قائم کر لیتے ہیں مگر ایک سال گزرنے کے ساتھ ہی انکے اندر مایوسی کی لہر پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وجود خطرے میں ہے، انتہا پسندی، سیکولر انتہا پسندی، تفریق در تفریق جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top