سیالکوٹ : ایم ایس ایم کی دعوتی مہم

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کی دعوتی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد کے حوالے سے سیالکوٹ فیکٹری ایریا میں دعوتی مہم کا انعقادکیا گیا۔ جس میں صدر ایم ایس ایم تنویر حسین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعوتی مہم میں سیکٹر 5 کے تحریک منہاج القرآن کے ناظم غالب علی مغل اور سابق ناظم تحریک منہاج القرآن یو سی ماڈل ٹاؤن شاہد حسین نے بھرپور حصہ لیا۔

سیالکوٹ فیکٹری ایریا کے سات مختلف گیٹس پر 10 ہزار ملازمین میں شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے دعوتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر فیکٹری ورکرز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی کی خبر سن کر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں لاہور مینار پاکستان جا کر خوش آمدید کہنے کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top