گوجر خان : منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل ذکر حسین (علیہ السلام)

9 محرم الحرام کو منہاج القرآن ویمن لیگ مانکیالہ مسلم گوجر خان کے زیراہتمام تحصیل گوجر خان کے عظیم مرکز علم و عرفان منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں عظیم الشان سالانہ مجلس ذکر حسین علیہ السلام ہوئی، جس میں گاؤں مانکیالہ مسلم سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ شعبہ حفظ کی طالبہ حافظہ نورا صباح نے تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا۔ پوری جماعت نے درود پاک خوبصورت انداز سے پڑھا۔ منقبت امام حسین علیہ السلام کے لیے حافظہ صوفیہ نے بڑے پرسوز انداز سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ مانکیالہ کی ناظمہ صدف رحمان نے اپنے خطاب میں کہا حضرت زینب علیہا السلام کی اپنے بھائی حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مدینہ سے مکہ اور مکہ سے کربلا تک کا سفر میں دھوپ، گرمی اور پیاس کو برداشت کیا۔ حضرت زینب علیہ السلام کے ساتھ اور بھی خاندان نبوت کی بیٹیوں نے اس کٹھن اور جان لیوا سفر میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور قیامت تک آنے والی مسلمان عورت کو راستہ دکھا دیا کہ جب اسلام کو قربانی کی ضرورت ہو تو کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گی۔ حضرت بی بی زینب علیہا السلام نے دونوں بیٹوں کو کربلا میں قربان کر دیا۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ رخسانہ نے اپنے خطاب میں کہا حضرت امام حسین علیہ السلام حق کی نشا نی تھے اور یزید باطل کی پہچان تھا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے نانا کا دین اپنی گردن کٹوا کر زندہ کر دیا اور یزید لعنتی قیامت تک مردود اور واصل جہنم ہو گیا۔ انہوں نے کہا آج بھی یزیدی دور سیاست کے جانشین موجود ہیں۔ ہمیں پھر سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اٹھنا ہو گا۔ ورنہ یزیدی طاقتیں اسلام کو پھر نقصان دے سکتی ہیں۔

محفل کے اختتام پر اللہ کے حضور دعائیہ کلمات پیش کیے گئے اور لنگرحسینی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top