شیخ الاسلام کے نواسے یحیٰ مصطفیٰ قادری کی پیدائش، دنیا بھر میں خوشی کی تقاریب

(مورخہ 2 دسمبر 2012ء)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کے نواسے یحیٰ مصطفیٰ قادری کی پیدائش تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، دنیا بھر کے کارکنان و وابستگان اور محبین کے لیے عظیم خوشخبری ہے۔ اس خوشی پر دنیا بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، مٹھائیاں تقسیم ہوئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کر کے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی گئی کہ وہ اپنے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہلبیت اطہار رضی اللہ عنہم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ، حضور سیدنا طاہر علاؤ الدین رضی اللہ عنہ، اولیائے کرام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی دینی و روحانی خدمات کے صدقے یحیٰ مصطفیٰ قادری کو درازی عمر اور تندرستی عطا فرمائے اور ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اپنے عظیم المرتبت نانا کی زندگی کی پیروی میں بسر ہو اور تحریک منہاج القرآن کی مستقبل کی قیادت میں انہیں نمایاں مقام حاصل ہو اور ان کی کاوشیں مشن کی ترویج و اشاعت کا باعث بنیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top