ناروے: علامہ سید فرحت حسین شاہ غوثیہ مسلم سوسائٹی کی مسجد میں جمعہ کا خطاب کریں گے

اوسلو ( عقیل قادر) منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم اور ممتاز عالم دین علامہ سید فرحت حسین شاہ مورخہ 07 دسمبر 2012ء کو غوثیہ مسلم سوسائٹی اوسلو کی مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ غوثیہ مسلم سوسائٹی کے امام وخطیب مفتی محمد زبیر تبسم نے بتایا ہے کہ علامہ سید فرحت حسین شاہ کا خطاب دن 12 بجے شروع ہوگا اور جمعہ کی جماعت ایک بجے دن ادا کی جائے گی۔ مفتی محمد زبیر تبسم نے عوام الناس سے التماس کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ پر بروقت پہنچیں اور علامہ سید فرحت حسین شاہ کے روحانی اور ایمانی خطاب سے مستفید ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top