ڈنمارک: منہاج القرآن آما سنٹر کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر) ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 02 دسمبر 2012 بروز اتوار کو عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں گرد ونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اذان خان نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام عالیٰ مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حضور محمد بنیامین بٹ، نوید امام، حاجی محمد آصف، فیصل نجیب، راجہ یٰسین، جمیل قادری اور محمد اعظم غوری نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ قاری ظہیر احمد (ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ویلبی) نے محبت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض حافظ ندیم یونس (ڈائریکٹر اسلامک سنٹر اوڈنسے) نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس سے خصوصی خطاب علامہ محمد شاہد ریاض (فاضل منہاج یونیورسٹی) نے کیا،انہوں نے بڑے احسن انداز میں امام حسین رضی اللہ عنہ کی زندگی اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے آخری حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کے ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور کانفرنس کے جملہ شرکاء کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی۔

رپورٹ: عمر وقاص احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top