ہالینڈ: منہاج القرآن کے وفد کی پاکستانی سفیر فوزیہ ثناء سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے وفد کی ہالینڈ میں پاکستان کی سفیر فوزیہ ثناء سے مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ فوزیہ ثناء کو ہالینڈ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ منہاج ویمن لیگ کی صدر شبانہ سرشاد علی نے انہیں خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔

پاکستان کی سفیر فوزیہ ثناء نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے یورپ اور امریکہ میں اسلام کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات میں خصوصی دلچسپی اور پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ہم (پاکستانی کمیونٹی) بہترین صبر وتحمل اور بردباری اور باہمی عزت واحترام کے ساتھ یورپین معاشرے میں ثابت کر سکتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے جو بطور مسلمان اپنے پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور اصولوں کے پیروکار ہیں جن میں انسانیت سے پیارومحبت اور امن کا درس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یورپین معاشرے میں اپنے بہترین کردار کو پیش کرکے اسلام کے پرامن چہرے پر دہشت گردی کے بدنما داغ صاف کر سکتے ہیں۔

صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ چودھری خالد محمود نے مقامی سطح پر منہاج القرآن کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر کے لئے نئے بلڈنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر پاکستانی سفیر نے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سفیر پاکستان کی معاونت کے لئے فرسٹ سیکرٹری طارق کریم موجود تھے جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد میں چودھری خالد محمود (صدر)، شبانہ سرشاد علی (صدر ویمن لیگ)، تابندہ محمود (صدر منہاج سسٹر لیگ) اور منہاج القرآن دی ہیگ کے میڈیا سیکرٹری امانت علی چوہان شامل تھے۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top