بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں گوجر خان پہنچ گیا

مینار پاکستان لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال میں شرکت کرنے کی غرض سے اسلام آباد سے لاہور کا پیدل سفر کرنے والے غلام حیدربٹ کا پیدل کارواں گوجر خان پہنچ گیا۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے ناظم میڈیا کے مطابق پیدل کارواں دوپہر 2 بجے گوجر خان پہنچا، جہاں منہاج القرآن گوجرخان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ کے علاوہ زندہ دلان گوجرخان نے انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔

 اس موقع پر بابا غلام حیدر بٹ اور قافلے میں شامل ان کے پوتے محمد طلحہ کے گلے میں ہار ڈالے گئے اور ان پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بابا غلام حیدر بٹ اسلام آباد سے لاہور کا پیدل سفر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پیدل کارواں کے ذریعے 23 دسمبر کو لاہور مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top