پیدل کارواں کا روات پہنچنے پر پرتپاک استقبال

23 دسمبر کو لاہور مینار پاکستان میں (سیاست نہیں ریاست بچاؤ ) کے عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں روات پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ روات میں تحریکی کارکنان کے ساتھ نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب راجہ ساجد بھٹی بھی استقبال کے لیےموجود تھے جبکہ روات سے تعلق رکھنے والے معززین، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نےبھی پیدل کارواں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر راجہ ساجد محمود نے کہا کہ 80 سالہ بزرگ غلام حیدر بٹ سیاست نہیں ریاست بچانے کے جلسے میں پیدل لاہورجارہے ہیں۔ کارواں غلام حیدر بٹ نے استقبال کے لئے آنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے پوری قوم کو (سیاست نہیں ریاست بچاؤ ) کے عظیم الشان جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان شاءاللہ 22 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور پہنچیں کر شیخ الاسلام کو ویلکم کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top