لودہراں : ایم ایس ایم کے زیراہتمام ریاست بچاؤ ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام 3 دسمبر 2012ء کو ''ریاست بچاؤ'' ریلی نکالی گئی۔ جس میں ڈگری کالج لودہراں، گوگڑاں، کامرس کالج اور مقامی کالجز سے سینکڑوں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ سارے راستے، سیاست نہیں ریاست بچاؤ، انقلاب انقلاب مصطفوی انقلاب، 23 دسمبر آیا قلندر، جیوے جیوے طاہر جیوے، ویلکم ویلکم طاہر القادری ویلکم کے نعرے لگا رہے تھے۔ چلڈرن پارک لودہراں سے شروع ہونے والی یہ پرامن ریلی پریس کلب جا کر ختم ہوئی،

محمد حنیف مصطفوی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف قوم کو اٹھنا ہو گا اور اس نظام کو ٹھوکر مار کر تبدیلی کے لئے میدان میں آنا ہوگا۔ موجودہ نظام انتخاب کا تختہ الٹنے کے لئے مصر اور لیبیا کی طرح پاکستانی قوم کو اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 23 دسمبر پاکستان آمد پر طلباء استقبال قائد کے لئے سوئے کربلا کی طرح مینار پاکستان پہنچیں گے اور اس موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کو زمین بوس کر دیں گے۔ آخر میں ملک عمر فاروق صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودہراں نے ریلی میں آنے والے مرکزی قائدین اور شرکاء ریلی سے اظہار تشکر پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top