لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے وفد کی ڈی سی او سے ملاقات

مورخہ 04 دسمبر 2012 تحریک منہاج القرآن لودھراں کے ایک وفد نے ڈی سی او، لودھراں آصف بلال لودھی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میں ملک ظہور بھٹہ AC لودہراں بھی موجود میں تھے۔

اس وفد میں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد، نائب سرپرست چوہدری عبدالغفار سنبل، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف علی خان، علامہ نصیر احمد بابر، ناظم ویلیفئراظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، ناظم نشرو اشاعت چوہدری جہانزیب اور حافظ عبد القیوم غوری شامل تھے۔

اس ملاقات میں صدر تحریک منہاج القرآن محمد اسلم حماد نے ڈی سی او لوھراں کو تحریک منہاج القرآن کی بیداری ءِ شعور سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہی دی۔ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔

     

ڈی سی او لودھراں آصف بلال لودھی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے لئے بے شمار خدمات ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سوشل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ضلعی انتظامیہ ان سے بھر پور تعاون کرے گی۔

آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن ملک محمد اسلم حماد نے ڈی سی او لودھراں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top