سانگلہ ہل : ایم ایس ایم کا اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سانگلہ ہل کے زیراہتمام 23 دسمبر کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل امجد علی قادری نے کی۔ اس میٹنگ میں مینار پاکستان کے پروگرام کے حوالے سے ایم ایس ایم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سینیئر نائب صدر ایم ایس ایم سانگلہ ہل محمد وقاص نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانگلہ ہل کے ہزاروں طلباء اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے مینار پاکستان جائیں گے۔

ملک حق نواز اعوان نائب ناظم ٹی ایم کیو پنجاب نے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محمد ندیم مصطفوی ناظم ٹی ایم کیو سانگلہ ہل، محمد رضوان حسین اعوان نائب صدر ایم ایس ایم سانگلہ ہل، رانا آصف دستگیر جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم سانگلہ ہل اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top