مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نائب صدر انجینئر محمد حنیف مصطفوی کا دورہ بہاولپور

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر انجینئر محمد حنیف مصطفوی نے 3 دسمبر 2012ء کو بہاولپور کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں پر وقار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ دورے میں ہارون احمد کوآرڈینٹیر ایم ایس ایم بہاولپور بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ایم ایس ایم بہاولپور کے زیراہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حنیف مصطفوی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ا ستحصالی نظام کی وجہ سے عام پاکستانی کو عدل، انصاف اور روزگار میسر نہیں۔ ان حالات میں موجودہ الیکشن سسٹم ایک انڈسٹر ی بن چکا ہے۔ جہاں ایک سیٹ کے لیے ہر امیدوار 15 سے 20 کروڑ روپے خر چ کر کے اسمبلی میں جا تا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی میں جا کر عوام کے حقوق، عدل و انصاف اور حق کی بات کرے گا تو اس کی عقل پر پردہ ہے کیو نکہ یہاں تو الیکشن میں انویسٹمینٹ اس لیے کی جاتی ہے کہ اسمبلی میں پہنچ کر قومی وسائل کو لوٹ کر اثاثے بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام جاگیرداروں، سرمایہ کاروں اور غنڈہ گردوں کے تحفظ کا نظام ہے۔ اراکینِ اسمبلی کے منتخب ہونے سے پہلے اور بعد کے اثاثہ جا ت دیکھ لیں تو سب کچھ روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جائے گا۔ اس سسٹم میں کوئی بھی ڈاکٹر یا انجینئر الیکشن لڑ کردیکھ لے 500 یا 1000 ووٹ لے کر ضمانت ضبط کروا بیٹھے گا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top