گوجر خان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔

تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے ناظم میڈیا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ موٹرسائیکل ریلی 15 دسمبر بروز ہفتہ دن 1:00 بجے گوجرخان سٹی میں نکالی جائے گی۔ جس میں تحصیل بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان منہاج القرآن شرکت کریں گے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر ڈاکٹر ثاقب حسین اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر حافظ غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ اس ریلی کا مقصد 23 دسمبر کو منعقد ہونے والے انقلاب انگیز عوامی استقبال کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا TMQ گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top