شیخوپورہ : عوامی استقبال کے سلسلے میں ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

مورخہ 03 دسمبر 2012ء کو عوامی استقبال کے سلسلے میں ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ کے آفس میں مرکزی نگران عوامی استقبال کمیٹی ضلع شیخوپورہ علامہ غلام مرتضیٰ علوی (مرکزی ناظم تربیت) کے سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پر عوامی استقبال کے سلسلے میں تمام یونین کونسلز میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن میاں سرفراز احمد نے عوامی استقبال کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جبکہ ظفر اقبال سلہریا نے تشہیری کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ محمد جمیل اور محمد اشرف تارڑ نے فاروق آباد میں جاری تشہیری مہم کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

نگران ضلع شیخوپور علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان کو ضلع شیخوپورہ کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ضلع شیخوپور کی یونین کونسل یوسی 92 گجیانہ نو کو تشہیری و دعوتی سرگرمیوں کے اعتبار سے ضلع کی مثالی یونین کونسل قرار دیا اور تمام عہدیداران و کارکنان کو خصوصی مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top