پسرور شمالی : عوامی استقبال کے سلسلے میں تشہیری مہم

تحریک منہاج القرآن تحصیل پسرور شمالی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تشہیری مہم صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پسرور شمالی محمد سہیل حمید اور ناظم حاجی کرامت علی قادری کی زیرنگرانی مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے، جس میں لوگوں کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

اس مہم میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top