مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام (پاکستان بچاؤ ریلی ) 9 دسمبر کو ہو گی

ریاست بچانے کے لئے طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سعید نیازی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ ریلی 9 دسمبر کو میلوڈی تا پریس کلب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر سعیدخان نیازی نے گزشتہ روز ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی میں ہزاروں طلبہ شرکت کر کے ریاست بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بچانے اور ملک کے بہترین مستقبل کے لئے طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ سعید خان نیازی نے کہا کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری ریاست بچانے کے لئے کامل ایجنڈا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قو م آزمائے ہوئے سیاست دانوں کے چنگل سے نکل کرملکی بقا اور سلامتی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دیں تا کہ ملک کو ایک اور تابناک، روشن مستقبل دیاجاسکے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top