تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ ساتھی حق نواز کی والدہ کی وفات پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کی تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ ساتھی حق نواز کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پاگئیں۔ مرحومہ کی تعزیت کے لئے تحریک کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس ابرار رضا ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمر ریاض عباسی، عرفان طاہر، شمریز اعوان، مصطفی حسین، جاویداصغرججہ، غلام علی خان، انصارملک، ایم ایچ خان، قاسم مرزا، سعیدخان نیازی، قاری ایاز اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحومہ کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام اور قبرمیں حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔(آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top