23 دسمبر کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ پاکستانی عوام کا اصل مسیحا کون ہے۔ انار خان گوندل

تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر شیخ الاسلام پروفیسر ڈا کٹر محمد طاہر القادری کے عوامی استقبال کے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے انار خان گوندل نائب ناظم پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کو یہ معلوم ہوجا ئے گا کہ پاکستانی عوام کا حقیقی مسیحا کون ہے۔ مینار پاکستان پر لاکھوں افراد کا سمندر پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کا پرامن آغاز کرنے کا عہد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب میں حصہ لینے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ اصلاحات اور کڑے احتساب کے بغیر الیکشن قوم کے ساتھ فراڈ اور مذاق ہونگے۔ وہ وقت دور نہیں جب شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان میں کرپٹ نظام کی اندھیر ی اور سیاہ رات ختم ہوگی اور پاکستانی عوام ایک نئے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔

اجلاس سے محمود الحق قریشی، چوہدری محمد اسحاق، قاری منیر حسین قادری، قاضی ادریس زعفران، قاضی احسان غفور نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top