موجودہ نظام انتخاب سے ربڑ سٹیمپ پارلیمنٹ جنم لیتی ہے : راضیہ نوید

ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف اٹھنا ہوگا
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید کا سیاست نہیں ریاست بچاؤ کارنر میٹنگ سے خطاب

پاکستان اپنوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خطرناک ترین بحرانوں سے گزر رہا ہے، ملک کی بقا اور سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے، معیشت تباہی کے دھانے پر ہے، ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے، اقتدار پر قابض مقتدر طبقات ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور کرپٹ نظام انتخاب انہیں ہر دفعہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب بناتا ہے۔ جب تک اس فرسودہ انتخابی نظام میں بنیادی اصلاحات نہیں کی جاتیں، یہ نظام انتخاب کرپٹ لوگوں کو اقتدار میں لاتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کارنر میٹنگ میں بے روزگار مزدوروں کی بیویوں اور بیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نصرت امین اور دیگر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب سے ربڑ سٹیمپ پارلیمنٹ جنم لیتی ہے، جو صرف مقتدر طبقات کے تحفظ کے لئے ہوتی ہے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف اٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین اکھٹی ہو کر موجودہ نظام انتخاب کو مسترد کریں گی۔ 23 دسمبر پاکستان کی قومی زندگی میں کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کے خلاف یادگار دن بن جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top