تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما غلام حیدر بٹ کے پیدل کارواں کا دینہ پہنچنے ہر پرتپاک استقبال

نوجوان سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے مینار پاکستان پر اکٹھے ہوجائیں۔ غلام حیدر بٹ
قوم غلامانہ زندگی کو ختم کرکے انقلابی اور آزادی کی زندگی گزاری۔ طلعت محمود

تحریک منہاج القرآن میڈیا سیل کے انچارج غلام علی خان کے مطابق اسلام آباد سے 23 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے (سیاست نہیں ریاست بچاؤ) کے عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے پیدل کارواں تحریک منہاج القرآن کے بزرگ رہنما غلام حیدر بٹ کی قیادت میں جب دینہ پہنچا تو وہاں پر تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے ناظم طلعت محمود، منہاج القرآن فرانس کے رہنما رازق حسین اور دیگر نے کارواں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر طلعت محمود ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن جہلم نے کہا کہ 80 سالہ بزرگ غلام حیدر بٹ کا سیاست نہیں ریاست بچانے کے جلسے میں پیدل لاہور جانے کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم غلامانہ زندگی کو ختم کرکے انقلابی اور آزادی کی زندگی گزاریں۔ اس موقع پر ان کے قافلے کو روات سے تعلق رکھنے والے معززین، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے خصوسی طورپر خوش آمدید کہا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے تبدیلی کے ایجنڈے کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے لئے بہتری کی جانب اہم قدم قراردیا۔ اس موقع پر سالار کارواں غلام حیدر بٹ نے استقبال کے لئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوری قوم کو (سیاست نہیں ریاست بچاؤ) کے عظیم الشان جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے ان کو آج روات سے الوداع کیاگیا یوں یہ کاروان لاہور اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا کاروان میں دیگر کارکنان بھی شامل ہورہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top