23 دسمبر کو لاہور سے لاکھوں افراد مینار پاکستان پہنچ کر ملک کی حالت زار کو بدلنے کا عہد کریں گے۔ محمد ارشاد طاہر
استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کے دن گنے جا چکے ہیں
ڈاکٹر طاہر القادری 23 دسمبر کو جو ایجنڈا دیں گے وہ غریب کا مقدر چمکا دے گا
تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر نے کہا ہے کہ موجودہ استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کے دن گنے جا چکے ہیں۔ کیونکہ عوام اسکی اصلیت سے آگاہ ہو چکے ہیں۔ اسکے تابوت میں آخری کیل 23 دسمبر کو ٹھونکی جائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مینار پاکستان پر جس ایجنڈے کا اعلان کریں گے وہ غریب کا مقدر چمکا دے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی ریسرچ کے عدسے سے موجودہ انتخابی نظام کی تمام تر خرابیوں کو عوام کے سامنے آشکار کر دیا ہے اس لئے اب اس نظام کا بیڑہ غرق ہونے کو ہے۔ 23دسمبر کو عوام لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی تائید کر کے نئے پاکستان کی تشکیل کریں گے۔
وہ لاہور بھر سے آئے مختلف ٹاؤنز کے صدور اور ناظمین سے گفتگو کر رہے تھے۔ محمد ارشاد طاہر نے کہا کہ مینار پاکستان پر مردوں کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں خواتین بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح لاہور سے بھی لاکھوں افراد مینار پاکستان پہنچ کر ملک کی حالت زار کو بدلنے کا عہد کریں گے اور 23 دسمبر ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن قوم کی پشت میں چھرا مارنے کے مترادف ہوں گے۔ عوام بیدارئ شعور کے مہم کے ذریعے سے چند خاندانوں کے پارلیمنٹ تک پہنچنے کے تمام امکانات ختم کر کے اپنے حقیقی نمائندوں کے اسمبلی میں پہنچنے کی راہ ہموار کریں۔
تبصرہ