عباس پور : عوامی استقبال کے سلسلے میں تشہیری مہم

تحریک منہاج القرآن عباس پور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے حوالے سے خطہ کشمیر کی خوبصورت وادی عباس پور میں تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس تشہیری مہم کا آغاز تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ کے متحدہ پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصاویر والے بڑے بڑے پینا فلیکس اور بینرز لگائے گئے ہیں اور وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔ جبکہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کی دعوتی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔

اس تشہیری مہم میں تحریک منہاج القرآن کے علاوہ بھی علاقے بھر سے نوجوانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بڑے بڑے پوسٹر اپنی تصاویر کے ساتھ آویزاں کئے ہیں۔ اس تشہیری مہم کے نتیجے میں 23 دسمبر 2012ء کو ان شاء اللہ موجودہ کرپٹ اور اجارہ دارانہ نظام انتخاب کا خاتمہ ہو گا اور پاکستان کا مستقبل تابناک ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top