چکوال : تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اجلاس

تحریک منہاج القرآن چکوال کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلا س ضلعی دفتر چکوال میں منعقد ہوا جس کی صدارت نائب امیر پنجاب و کوآرڈینیٹر چکوال ملک مظفر اعوان نے کی۔ اجلاس میں انہوں نے 23 دسمبر کی پروگرام میں شرکت کے حوالے سے منہاج القرآن چکوال کی ہفتہ وار تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس ناظم تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر سہیل جنجوعہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، ملک مظفر اعوان نے اس کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آخر میں ملک مظفر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کا سیاست نہیں ریاست بچاؤ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا جس میں پورے پاکستان کے کونے کونے سے عوام الناس شرکت کرے گی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ریفارمز پیش کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top