کندھ کوٹ سندھ : پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کندھ کوٹ (سندھ) کے زیراہتمام 05 دسمبر 2012ء کو پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی، جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی نے کی، جبکہ صدر ایم ایس ایم سندھ بشیر احمد چاچڑ ان کے ہمراہ تھے۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد پوری قوم کو حوصلہ دے گی کہ پرامن تبدیلی کا آپشن ابھی ختم نہیں ہوا۔ 23 دسمبر کو ہر کوئی جان لے گا کہ پاکستان کا مسیحا کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوام شعور کی آنکھ کھولیں اور الیکشن کے نام پر 5 سال کیلئے اپنا مقدر چند سیاسی خاندانوں کو نہ بیچیں۔ جو قوم ظلم کے نظام کے خلاف نہیں اٹھتی غلامی اس کا مقدر بنا دی جاتی ہے۔ موجودہ نظام انتخاب ویسٹ کوٹ اور شیروانی کی بدترین آمریت مسلط کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس لئے 18 کروڑ عوام موجودہ نظام کے خلاف شدومد سے آواز اٹھائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top