تحریک منہاج القرآن چکوال یونین کونسل 4 کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن چکوال یونین کونسل 4  کے زیراہتمام حاجی محمد صابر صدر منہاج القرآن  کی رہائش پر اجلاس منقعد ہوا جس میں یونین کونسل کے عہدیداران  کے علاوہ اہل محلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں 23 دسمبر کی تیاریوں کے حوالے سے یونین کونسل سے پانچ گاڑیوں  کے ٹارگٹ  کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 23 دسمبر کے جلسہ کے لیے یونین کونسل کو 5 گاڑیوں کا ہدف دیا گیا تھا، جسے حاصل کر لیا گیا ہے، بلکہ اب تک 6 گاڑیاں کنفرم ہوچکی ہیں۔ اس موقع پر محمد مسکین، صدر محمد ایوب، حافظ غلام قادر، محمد اقبال نقی، محمد اعجاز، عمران صابر، زوہیب بشیر،  کامران سلمان  کے علاوہ محمد یوسف نقی ناظم عید گاہ یونٹ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top