پتوکی : سیاست نہیں، ریاست بچاؤ وکلا سیمینار

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 8 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ پتوکی بار کونسل ایسوسی ایشن میں سیاست نہیں، ریاست بچاؤ وکلا سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس پرنسپل منہاج کالج آف شریعہ ڈاکٹر محمد رفیق حبیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد رفیق حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 23 دسمبر کو اس ملک میں رائج کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ شیخ الاسلام کی آمد پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی استقبال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستانی قوم کو ایک نئی فکر دی ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کو فرسودہ، غلامانہ اور مفاد پرستانہ نظام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال سے جوخواب قوم کودکھایا جا رہا ہے اس کی حقیقی ترجمانی نہیں کرتا ہے۔ کیونکہ ہمارے ملک میں دیانتدارانہ انتخابات کی روایت اب تک مستحکم نہیں ہوسکی۔ اس کی بڑی وجہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے عوام کواس جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام سے نجات کا پیغام لیکر پاکستان آ رہے ہیں۔ اگر پاکستان کے عوام 23 دسمبر لاکھوں کی تعداد میں اکٹھا ہو کرپرامن احتجاج کرتی ہے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں امن، محبت اور بھائی چارے کا راج ہوگا۔ ڈاکٹر رفیق حبیب نے تمام وکلاء کو دعوت دی کہ وہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام پر لبیک کہتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پتوکی سے وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے شامل ہوں۔

پروگرام میں پروفیسر سہیل احمد صدیقی آف منہاج یونیورسٹی، محترم اشتیاق حنیف مغل ضلعی کوارڈینیٹر ضلع قصور، محمد ندیم مصطفائی (صدر تحصیل پتوکی)، محبوب عالم بھٹی (ناظم تحصیل پتوکی)، محمداشرف رانا ایڈووکیٹ (ناظم ویلفیئرتحصیل پتوکی) اور سیّد احمد فرخ شاہ (ناظم اُمورخواتین) نے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں چوہدری ذاکرحنیف ایڈووکیٹ (صدر بارکونسل)، سیّد طیب محمود جعفری سینیئر ایڈووکیٹ، چوہدری مقصود احمد ورک ایڈووکیٹ، ملک انجم اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری امتیاز علی ایڈووکیٹ، ملک عابد خضر ایڈووکیٹ، ملک سکندر محمود ایڈووکیٹ، محمدرضوان اسلم ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعدادنے اس سیمینار میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top