دینہ جہلم : سیدہ زینب (رض) کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیرِاہتمام 21 نومبر بروز بدھ دو مقامات پر سیدہ زینب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی کانفرنس صبح 11:00 بجے سے دن 1:00 بجے تک آئی۔ایل۔ایم کالج دینہ میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نگران محترمہ شمائلہ عباس نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے طالبات کو دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے علم کی منازل طے کر کے اپنی منزل کے حصول کی کوشش کرنے کی ترغیب دی۔ اس پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ناظمہ ویمن لیگ تحصیل دینہ محترمہ ساجدہ کوثر نعیمی اور نائب صدر محترمہ مہوش عبدالوحید نے انجام دئیے، جبکہ علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد اس پروگرام میں موجود تھی۔

اسی سلسلہ کا دوسرا پروگرام سہ پہر 3:00 بجے سے 5:00 بجے صادق سٹریٹ میں ناظمہ سی ڈی ایکسچینج محترمہ عاصمہ ناز کی رہائش پر منعقد ہوا، جس میں مہمانانِ خصوصی محترمہ ڈاکٹر روبینہ اور محترمہ مسز مہر فیاض تھیں۔ مرکزی نگران محترمہ شمائلہ عباس صاحبہ نے ام المصائب سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے احوال و کردار بیان کر کے خواتین کو پیغامِ مقصدِ شہادت سمجھاتے ہوئے دعوت دی کہ 23 دسمبر کو مینارِ پاکستان پر آ کر اسوہ زینب رضی اللہ عنہا پر عمل کر کے دکھا دیں۔

اس پروگرام میں خواتین کی تعداد 300 سے زائد تھی، سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ عاصمہ ناز نے ادا کئے۔ دعا اور سلام پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔

رپورٹ : حافظہ حبیبہ شبیر، ناظمہ نشر و اشاعت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top