سرگودھا: سیاست نہیں ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی

منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا نے 9 دسمبر 2012ء کو سرگودھا میں "سیاست نہیں ریاست بچاؤ" کے سلسلہ میں ایک شاندار موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ اس موٹر سائیکل ریلی کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر چودھری اور مرکزی نائب صدر مدثر فاروق مہمان خصوصی تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پرامن انداز میں اپنے مقررہ راستے پر سفر طے کیا۔ انہوں نے کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ جن پر شیخ الاسلام کی 23 دسمبر کو آمد کےحوالے سے نعرے درج تھے۔

ریلی کے اختتام پر مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بابر چوہدری نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے مقامی صحافیوں کو شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کا ایونٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد اجتماع ہوگا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس ملک کی ترقی اور بہتری کا ایجنڈا پیش کریں گے۔

رپورٹ: محمد حسن،سیکرٹری انفارمیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top